عثمان علی نے قائم مقام سیکریٹری الیکشن کمیشن کا چارج سنبھال لیا
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تاحال مستقل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلیے اقدام نہیں کیے
ڈی جی ایڈمن نئے سیکریٹری کی تعیناتی تک سیکریٹری الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دینگے فوٹو: فائل
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے عملی اقدام نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے ڈی جی ایڈمن عثمان علی کو قائم مقام سیکریٹری الیکشن کمیشن کا چارج دے دیا گیا۔
بدھ کو ڈی جی ایڈمن عثمان علی نے قائم مقام سیکریٹری الیکشن کمیشن کا چارج سنبھال لیا۔ عثمان علی نئے سیکریٹری کی تعیناتی تک سیکریٹری الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دیں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد اپنا کنٹریکٹ ختم ہونے پر 3 نومبر کو سبکدوش ہوگئے تھے لیکن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تاحال مستقل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلیے اقدام نہیں کیے۔