نام نہاد قوم پرست سندھ کے عوام کوورغلارہے ہیںقائم علی شاہ
ان پڑھ قوم پرست بلدیاتی آرڈیننس کے مطالعے کے لیے ٹیوٹر رکھ لیں،آغاسراج درانی
ان پڑھ قوم پرست بلدیاتی آرڈیننس کے مطالعے کے لیے ٹیوٹر رکھ لیں،آغاسراج درانی فوٹو: فائل
PESHAWAR:
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نام نہاد قوم پرست سندھ کی ترقی نہیں چاہتے بلکہ پی پی حکومت کوختم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
تاکہ وہ چوردروازے سے اقتدارمیں آئے میں لیکن ان پرواضع کرناچاہتے ہیںکہ صدرزرداری نے اقتدارمیں آنے کے تمام چوردروازے بندکردیے ہیں،نام نہاد قوم پرست ذوالفقارآباداورسندھ لوکل گورنمنٹ آرڈینینس کیخلاف پروپگینڈہ کرکے عوام کوورغلانے کی کوشش کررہے ہیں۔سکرنڈکے گوٹھ پنہل خان چانڈیومیں ایم آرڈی کے شہداکی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں صدرزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔
جنرل ایوب خان سے لے کرپرویزمشرف تک فوجی ڈکٹیٹروں نے اپنااپنابلدیاتی نظام دیا مگرپی پی کی جمہوری حکومت نے پہلی بارسندھ میں نیابلدیاتی نظام پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے نام سے متعارف کرایاجس میں ضلع کونسل کے چیئرمین کومیٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئرکے برابراختیارات دیے گئے ہیں،پرویزمشرف کے لوکل گورنمنٹ نظام میں کراچی کے ناظم کوجنگلات اور زراعت کے محکمے دیے گئے جبکہ کراچی میں جنگلات اورزراعت کاوجودہی نہیں۔
پرویز مشرف کی مقامی حکومت میں وزیر اعلیٰ سندھ کوبے اختیار بنایا گیاتھالیکن نئے بلدیاتی آرڈیننس کے تحت وزیراعلیٰ کوبااختیار بناکرناظم سے محکمے واپس دلوائے گئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ تھرکے کوئلے سے سندھ کوترقی ملے گی،4ارب ڈالرزکی لاگت سے پاور پروجیکٹ تعمیرکیاجارہاہے جس سے بجلی کابحران ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائے گا،ان کی حکومت میں سندھ کے ایک لاکھ نوجوانوں کوسرکاری ملازمتیں فراہم کیں اورنوازشریف حکومت میں برطرف کیے گئے7ہزار افراد کودوبارہ ملازمتوں پربحال کیا۔
مستحق خواتین میں ماہانہ ایک ہزارروپے وضیفہ دیا جا رہا ہے جبکہ سندھ کی غریب خواتین میں25ایکڑزرعی زمین بھی تقسیم کی ہے،پی پی کواقتدار ملنے کے وقت سندھ پر19ارب روپے کا قرضہ تھا لیکن ہم نے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے،نواب شاہ میں3یونیورسٹاں قائم کی گئی جب کہ کراچی میں پسماندہ علاقے لیاری میں یونیورسٹی اورمیڈیکل کالج قائم کیاتاکہ نوجوان تعلیم حاصل کرسکیں۔ وزیربلدیات آغا سراج درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے قوم پرست ان پڑھ ہیں،انہیں آرڈیننس پڑھنابھی نہیں آتاوہ اپنے لیے ٹیوٹررکھ لیں،نام نہاد قوم پرستوں کو منہ توڑ جواب دیں گے،پیپلز پارٹی سے بڑھ کرکوئی قوم پرست جماعت نہیں۔تقریب سے میرہزارخان بجرانی، غلام قادرچانڈیو،سہراب مری اور علی نواز چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔