عوام کوانصاف کی فراہمی میں نیب کااہم کردارہےگورنرسندھ
نیب نے کاروباری وتعمیراتی منصوبوںمیں پھنسی ہوئی رقوم واگزارکرواکرقابل ستائش کام کیا
ڈی جی نیب سندھ واجددرانی کی عشرت العبادسے ملاقات،ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا : پی پی آئی
گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے کہاکہ گڈگورننس کیلیے کوششوں اوربعض مسائل میں عوام کوانصاف فراہم کرنے میں نیب کااہم کردارہے۔
وہ ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ واجدعلی درانی سے بات چیت کررہے تھے،جنھوں نے گورنرہائوس میں ان سے ملاقات کی۔گورنرنے کہاکہ گزشتہ برسوں میں نیب نے صوبے میں بعض کاروباری اورتعمیراتی منصوبوں میں لوگوںکی پھنسی ہوئی رقم واگزارکرواکر قابل ستائش کام کیا،سرکاری شعبے میں بھی احتسابی عمل کی بڑی اہمیت ہے۔
توقع ہے کہ واجدعلی درانی اپنی بہترین صلاحیتوں اورپروفیشنل تجربے کومطلوبہ مقاصدکے حصول کیلیے بروئے کارلائیںگے۔ڈی جی نیب نے گورنرکوادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔