مدیحہ شاہ کی ارب پتی جاوید اقبال سے شادی کراچی کینیڈا میں گھر تحفے میں مل گئے
شادی وینکوور میں ہوئی، سسرال والے ولیمہ وہیں کرنا چاہتے تھے میرے اصرار پر اب کراچی اور لاہور میں ہوگا جس میں ساتھی۔۔۔
سسرال کی طرف سے شوبز سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں، حسب روایت اچھے پروجیکٹ سائن کرونگی، مدیحہ کی ایکسپریس سے گفتگو ۔ فوٹو : فائل
معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے ارب پتی بزنس مین جاوید اقبال سے کینیڈا میں شادی کرنے کے بعد ازدواجی زندگی کی اننگز کا آغاز کردیا۔
نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں مدیحہ شاہ اور جاوید اقبال کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ جاوید اقبال نے اپنی نئی نویلی دلہن کوشادی کے تحفے میں کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں قیمتی بنگلہ جب کہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں بھی گھرلے کردیا ہے۔ جاوید اقبال کا کاروبار پاکستان کے علاوہ دبئی اور کینیڈا میں پھیلا ہوا ہے اوروہ کھانے پکانے کے مصالحہ جات سمیت پکوان کے دیگرکاروبار کرتے ہیں۔ دونوں کی فیملیز نے کچھ عرصہ قبل ملاقات کی تھی اور پھر جاوید اقبال کی فیملی کا جانب سے شادی کے لیے بات طے کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ جاوید اقبال اوران کی فیملی کی جانب سے مدیحہ شاہ پرشادی کے بعدشوبزمیں کام نہ کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ جب اس سلسلہ میں مدیحہ شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ شادی کی تقریب کاانعقاد کینیڈا میں کیا گیا تھا لیکن اس میں میری اورجاوید کی فیملی کے قریبی رشتے دارشریک ہوئے تھے۔ میرے شوہراور سسرال والے ولیمہ کی تقریب بڑے پیمانے پروینکوور میں کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے ولیمہ کی تقریب کراچی اور لاہورمیں کرنے کے لیے انھیں رضامند کرلیا ہے۔ میرا تعلق پاکستان سے ہے اورمیرے چاہنے والوں کے علاوہ شوبزسے وابستہ بہت سے قریبی دوست اور ساتھی فنکار ہیں، جن کواپنی خوشیوں میں شامل کیے بغیراس کا مزہ دوبالا نہیں ہوسکتا تھا۔ اس لیے ہم ایک ماہ بعد پاکستان آئیں گے اور پھر ولیمہ کی تقریب کا شیڈول ترتیب دینگے۔
انھوں نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی اور بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے' میرے شوہر اور ان کی فیملی والے بہت اچھے ہیں اور سب لوگ میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔ میں اس وقت دیارغیر میں ہوں لیکن مجھے ایک بھی پل یہ احساس نہیں ہوا کہ میں پہلی باران لوگوں سے ملی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں مدیحہ شاہ نے بتایا کہ میرے شوہر جاوید اقبال اور سسرالیوں کی جانب سے میرے شوبز میں کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن میں حسب روایت اچھے پروجیکٹس ہی سائن کرونگی۔ فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے علاوہ فیشن انڈسٹری میں نمایاں کام کرچکی ہوں اور آئندہ بھی جب کوئی اچھا پروجیکٹ آفر ہوگا تو ضرور کام کرونگی۔
واضح رہے کہ اداکارہ ریما کی شادی کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد اداکارہ مدیحہ شاہ کی شادی کی خبرسننے کے لیے بے تاب تھے۔ شوبزحلقوں نے مدیحہ شاہ کوشادی پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کے پیغام بھجوائے ہیں۔