انجنوں ڈیزل کی قلت کے باعث ٹرین آپریشن بری طرح متاثر

ملک بھرمیں چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، متعدد منسوخ،بعض کوجوڑکر چلایا گیا

ڈیزل کی قلت نہیں،ریلوے حکام،بزنس ٹرین 20کروڑ کی نادہندہ،وصولی کیلیے کمیٹی قائم

ڈیزل اورانجنوں کی کمی کے باعث ملک بھرمیں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کاسلسلہ ختم نہ ہو سکا۔


برانچ لائنوں پرچلنے والی متعدد ٹرینیں منسوخ جبکہ بعض سیکشنوں پردوٹرینوں کو جوڑ کر چلایا گیا، ملتان، راولپنڈی،فیصل آباد،کراچی اورپشاور ڈویژن میں چلنے والی ریل گاڑیاں 6گھنٹوں کی تاخیر سے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کوڈیزل کی کمی کیوجہ سے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے، بعض سیکشنوں پر دو ٹرینوں کو جوڑ کر چلایاگیا جبکہ کئی ٹرینیں منسوخ کرنا پڑیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ ڈیزل کی کوئی قلت نہیں اور تمام ڈویژنوں کو ڈیزل فراہم کیا جا رہا ہے۔این این آئی کے مطابق نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانیوالی بزنس ٹرین ایک مرتبہ پھر 20کروڑ کی نا دہندہ ہو گئی اورنوٹسز کے باوجود ادائیگی نہیں کررہی ہے،ریلوے انتظامیہ نے رقم وصولی سمیت دیگرامورکاجائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کاکہناہے کہ ٹرین کی تزئین وآرائش پر22کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
Load Next Story