ادیتی راؤ حیدری فلم ’’فتور‘‘ میں ریکھا کی جوانی کا کردار نبھائیں گی
فلم کی کہانی کے اہم اور زیادہ تر حصے کا تعلق کشمیر کی خوبصورت وادی سے ہے۔
فلم ’’فتور ‘‘ میں ادیتی رائو حیدری اب اداکارہ ریکھا کے جوانی کے کردار میں دیکھی جائیں گی۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ اسٹار ادیتی رائو حیدری ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی نئی فلم ''فتور'' میں اداکارہ ریکھا کی جوانی کا کردار نبھائیں گی۔
اس فلم کا مرکزی خیال چارلس ڈکسن کے ناول ''Great Expectations '' سے لیا گیا ہے جس میں ینگ مس ہویشام (ریکھا) کا کردار ادیتی رائو حیدری کر رہی ہیں' اس سلسلے میں ڈائریکٹر اور اداکارہ میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں جب کہ ریکھا کے بڑی عمر کا کردار خود اداکارہ ریکھا ہی کریں گی۔ مس ہویشام کا ایلڈر ورژن کسی اور کا نہیں ہے وہ سدا بہار اداکارہ ریکھا ہی کا ہے اور اس فلم ''فتور '' میں ادیتی رائو حیدری اب اداکارہ ریکھا کے جوانی کے کردار میں دیکھی جائیں گی۔
اس فلم کی کہانی کے اہم اور زیادہ تر حصے کا تعلق کشمیر کی خوبصورت وادی سے ہے جس میں ایک آرٹسٹ کشمیر کا سفر کرتا ہے جس کا اس فلم میں نام ''نور'' ہے اور یہ کردار اداکار آدیتیہ رائے کپور کر رہے ہیں' نور بعد ازاں کشمیری دوشیزہ ''فردوس'' سے ملتا ہے جب کہ اس کردار کو کترینہ کیف کر رہی ہیں اور پھر بعد میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں' اس کے بعد ان کی لو اسٹوری میں ایک چکر آتا ہے اور بیگم صاحبہ(ریکھا) دونوں کے درمیان آ جاتی ہے۔
اس فلم کے کچھ حصے دہلی اور لندن میں بھی فلمائے جائیں گے۔ اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختصر کردار کے ساتھ اداکار اجے دیوگن بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اجے دیوگن کا کردار ناول ''Great Expectations'' ہی کے کردار ایبل میگ وچ پر مبنی ہے جو کہ ایک جیل سے بھاگا ہوا شخص ہے اور پھر فردوس کی زندگی میں تبدیلی لے آتا ہے۔
ڈائریکٹر ابھیشیک کپور اپنی فلم ''فتور '' کے پراجیکٹ سے متعلق بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں جس کی کہانی ایک بڑے جذبے' خوبصورتی اور محبت پر مبنی ہے' فلم کی مکمل ٹیم اپنے اپنے کردار کے انتخاب پر بہت خوش ہے اور سب اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے لیے بہترین کوششیں کریں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کی ابتدا کشمیر ہی سے کی جانی تھی مگر کشمیر میں سیلاب آ جانے پر اب اس کی عکسبندی کا آغاز رواں ماہ ممبئی سے کر دیا گیا ہے جس میں آدیتیہ رائے کپور نے کچھ شارٹ فلم بند کرا دیے ہیں۔ فلم کا کچھ حصہ مقبوضہ کشمیر کی مشہور ڈل جھیل اور پہلگام میں بھی فلمایا جائے گا۔ فلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔