فتوحات کی راہ میں ’’اسپیڈ بریکر‘‘ آنے سے پاکستان مایوس
ڈراپ کیچز نے کیویز کے حوصلے جوان کردیے اگر مواقع نہ گنواتے تونتیجہ الگ ہوتا، مصباح
مختلف کنڈیشنز میں کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھ لیا،اعتماد آئندہ بھی کام آئے گا،میک کولم فوٹو: اے ایف پی
فتوحات کی راہ میں ''اسپیڈ بریکر'' آنے سے پاکستانی کپتان مایوس ہو گئے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ڈراپ کیچز نے کیویز کے حوصلے جوان کردیے، مواقع ضائع نہ کرتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا،ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹیں جلد گرنے سے مشکل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ فتوحات کا سفر رکنے پر تھوڑی مایوسی ہوئی ہے، ہم اس سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکتے تھے، ڈراپ کیچز فرق ثابت ہوئے،ان سے کیویز کی ہمت بڑھ گئی، اگر مواقع ضائع نہ کرتے تو میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں ہوسکتا تھا،انھوں نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پلان یہی تھا کہ 40اوورز تک نارمل انداز میں کھیلتے ہوئے سرفراز احمد کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر بھیج کر کامیابی کی طرف بڑھیں گے۔
مگر3وکٹیں جلد گرنے سے مہم کمزور پڑ گئی، انھوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین زندگی کی بہترین فارم میں ہیں،ان کی بیٹنگ دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ ایک مشکل پچ تھی، ہمارے اسپنرز نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کیویز کو بھی داد دینا ہوگی کہ انھوں نے پہلے میچ کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر یہاں نہ صرف بہترکھیل پیش کیا بلکہ چند مواقع پر تو ہمیں دباؤ میں لانے میں بھی کامیاب ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان میک کولم نے کہا کہ پاکستان کے گذشتہ میچز میں پلان کا جائزہ لینے کے بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ ٹاس بہت اہم ہوگی،خوشی کی بات ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت جلد مختلف کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھ لیا، روس ٹیلر کی بروقت فارم میں واپسی نے ہمیں مشکل سے نکالا، پلیئرز کو حاصل ہونے والا اعتماد اگلے مقابلوں میں بھی کام آئے گا، انھوں نے کہا کہ اننگز ڈیکلیئرڈکرنے کا فیصلہ درست تھا،میچ کا اختتام دونوں ٹیموں کے حق میں بہتر رہا، مجھے اپنے پلیئرز کی کارکردگی پر فخر ہے۔