وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کی برطرفی کیلیے دھرنے کا اعلان

سندھ یونیورسٹی اورتعلیم بچاؤکمیٹی نے صدر ڈاکٹر اظہرعلی شاہ کے گھر پر حملے کی مذمت کی۔

سندھ یونیورسٹی اورتعلیم بچاؤکمیٹی نے صدر ڈاکٹر اظہرعلی شاہ کے گھر پر حملے کی مذمت کی۔ فوٹو: فائل

سندھ یونیورسٹی اورتعلیم بچاؤکمیٹی نے سوٹاکے صدر ڈاکٹر اظہرعلی شاہ کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کو حملے میں ملوث قرار دیا ہے۔


جبکہ وائس چانسلرکی برطرفی اور تعلیم کی بہتری کیلیے 4 اکتوبر کو جامعہ میں تعلیمی کانفرنس بلانے اور17 اکتوبر کو دادو میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ یونیورسٹی اور تعلیم بچاؤ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر پنہل ساریو نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایش کے صدر ڈاکٹر اظہر علی شاہ کے گھر پر حملے کی مذمت کی اورکہا کہ عینی شاہدین کے مطابق جس گاڑی سے فائرنگ کی گئی اس پر سرکاری پلیٹ تھی اورپولیس کے مطابق وہ گاڑی سندھ یونیورسٹی کی ہے لیکن اس کے باوجود ایس ایچ او بھٹائی نگر مدعی کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرنے کو تیار نہیں۔
Load Next Story