جیل افسران کے قتل کا مقدمہ درج تحقیق میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
گلشن اقبال پولیس نے جیل افسران کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔
گلشن اقبال پولیس نے جیل افسران کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ۔ فوٹو: فائل
لاہور:
گلشن اقبال پولیس نے جیل افسران کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں فوری طور پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب نیپا چورنگی کے قریب اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پیر مسعود جان سرہندی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالرزاق عباسی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا ، گلشن اقبال پولیس نے واقعے کا مقدمہ بجرم دفعہ 302/34 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7-ATA کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا ہے ، ڈی ایس پی گلشن اقبال الطاف حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔