جیل افسران کے قتل کیخلاف آج یوم سوگ منایا جائیگاایاز سومرو
ورثا کو مالی امداد اور سرکاری نوکری دی جائے گی،نماز جنازہ پر وزیر جیل کی گفتگو .
ورثا کو مالی امداد اور سرکاری نوکری دی جائے گی،نماز جنازہ پر وزیر جیل کی گفتگو ۔ فوٹو: فائل
لاہور:
سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ایاز سومرو نے کہا ہے کہ جاں بحق جیل افسران کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی قاتل قانون کے کٹہرے میں ہونگے۔
لواحقین کی مالی امداد کی جائے گی جبکہ ورثا میں اہل شخص کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی ، افسران کے قتل پر آج سوگ میں سندھ کی تمام جیلیں بند رہیں گی ، یہ بات انھوں نے اتوار کو سینٹرل جیل میں پیر مسعود جان سرہندی کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی، صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ایاز سومرو نے کہا ہے کہ شہید کیے جانیوالے افسران کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
جاں بحق افسران کے ورثا کی مالی امداد کی جائے گی جبکہ ورثا میں اہل شخص کو سرکاری نوکری بھی دی جائیگی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل شاکر شاہ نے بتایا کہ آج قیدیوں کو عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا جائے گا ، قبل ازیں نماز جنازہ کے بعد پیر مسعود جان سرہندی، عبدالرزاق عباسی کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔