پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جائیگا

کراچی میں بزرگ شہریوںکے عالمی دن پر سرکاری سطح پر کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیاگیا.

اسپتالوں میں تضحیک کا سامناوعلاج کیلیے ترجیحی سہولت فراہم نہیںکی جاتی،بزرگ شہری

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوںکاعالمی دن منایاجائیگا۔


اس دن کی مناسبت سے کراچی میںکسی بھی سرکاری تقریب کااہتمام نہیں کیا گیا، دنیا بھر میں یہ دن بزرگ شہریوںکی خدمات کے اعتراف منایا جاتاہے،ہرسال یکم اکتوبرکودنیا بھرمیں بزرگ شہریوںکادن منایاجاتا ہے،پاکستان کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں بزرگوںکوعلاج ومعالجے کے حوالے سے کوئی ترجیحی سہولتیں فراہم نہیںکی جارہی، حکومت سندھ نے تین سال قبل سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں ضعیف العمر افراد کیلیے علیحدہ سے کاؤنٹر بنانے اوران بزرگوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنیکی غرض سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

لیکن اس نوٹیفکیشن کے باوجود بھی آج بھی ضعیف العمر افراد سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں علاج کی غرض سے تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان بزرگوں کو علاج کیلیے آج بھی لمبی قطاروں کا سامنا ہے،عالمی دن کے حوالے سے بزرگوں نے بتایا کہ ضعیف العمر افراد کوعلاج کیلیے کوئی ترجیحی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے ضعیف العمر افراد کومختلف طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Load Next Story