لیاری گینگ وار کے3ملزمان کی گرفتاری ظاہر اسلحہ برآمد

8 افراد کے قتل جبکہ2مغویوں کی لاشیںلیاری ندی میں بہانے کا اعتراف

ملزمان گینگ وار کے سابق لیڈر عبد الرحمن بلوچ کے سالے ساجد بلوچ کے کارندے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ماڑی پور پولیس نے لیاری گینگ وار کے3 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ کی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔


گرفتار ملزمان نے8 افراد کی قتل جبکہ2مغویوں کو قتل کر کے ان کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد لیاری ندی میں بہانے کا اعتراف کیا ہے، تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پولیس نے چند روز قبل رینجرز کی ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے لیاری گینگ وار کے3ملزمان ریاض بلوچ ، ندیم بلوچ اور نذیر بلوچ کی مواچھ گوٹھ سے گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے ان کے قبضے سے2 کلاشنکوف ، 2رپیٹر اور2 ٹی ٹی پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے ٹارگٹ کلنگ میں8افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے جبکہ2 نوجوانوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کی لاشوں کے28 ٹکڑے کرنے کے بعد اعضا لیاری ندی میں بہا دیے تھے، گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار کے سابق لیڈر عبد الرحمن بلوچ عرف ڈکیت کے سالے ساجد بلوچ کے کارندے اور پرانا گولیمار پاک کالونی کے رہائشی ہیں، واضح رہے پاک کالونی پرانا گولیمار میں ساجد4 سال سے پولیس کی سرپرستی میں جوئے ، سٹے اور منشیات کا اڈا چلا رہا ہے۔
Load Next Story