عوام اسلام کا تشخص خراب کرنے والوں کے مکروہ چہرے پہچان چکےثروت اعجاز
اسلام کا تشخص خراب کرنیوالوں کے مکروہ چہروں کو اب عوام پہچان چکے ہیں،ثروت اعجاز۔
اسلام کا تشخص خراب کرنیوالوں کے مکروہ چہروں کو اب عوام پہچان چکے ہیں،ثروت اعجاز۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام کا تشخص خراب کرنیوالوں کے مکروہ چہروں کو اب عوام پہچان چکے ہیں۔
سرکار دوعالمؐ کی عزت و ناموس پرجان و مال اولاد سمیت ہر شے کو قربان کرسکتے ہیں، تحفظ ناموس مصطفیؐ ڈبل ملین مارچ نے مخالفین پاکستان اور یہود ونصاریٰ کے ایجنٹوں کو حیران و پریشان کردیاہے،امریکا اور مغربی ممالک ہماری پر امن ریلیوں کو کمزوری نہ سمجھیں، غلامان مصطفیؐ سرکار کی ناموس کے لیے جان دے سکتے تو یہ بھی یاد رکھا جائے کہ وہ اوربہت کچھ کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں امریکی ایجنٹ پرامن قوتوں کو آگے بڑھتے نہیں دیکھنا چاہتے، یہی وجہ ہے کہ وہ کراچی کو آگ و خون کی ہولی میں نہلائے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سنی تحریک جہانگیر روڈ کے سیکٹر آفس کے دورے پر کارکنان و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔