بھارت میں مزید سیریز پاکستان تمام اخراجات ادا کرنے کیلیے تیار
پلیئرزایک دوسرے کی لیگزمیں بھی حصہ لیں گے، ذکا اشرف
ذکااشرف نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مزید سیریز کیلیے پی سی بی تمام اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہے۔ فوٹو: اے ایف پی /فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں اپنی سیریزکیلیے تمام اخراجات ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
چیئرمین ذکا اشرف کے مطابق بی سی سی آئی کو بتا دیا کہ ان کے ساتھ دنیا کے کسی بھی کونے میں کھیل سکتے ہیں، آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت اب زیادہ دور کی بات نہیں، بھارتی پلیئرز ہماری لیگ میں بھی کھیلتے دکھائی دیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کولمبو میں بھارتی خبررساں ادارے سے بات چیت کے دوران کیا۔ پاکستانی ٹیم دسمبر میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کی مختصر سیریز کیلیے بھارت کا دورہ کرے گی، ذکااشرف نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مزید سیریز کیلیے پی سی بی تمام اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ باہمی سیریز کا احیا درست سمت میں ایک قدم ہوگا، میرے بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن کے ساتھ تعلقات کافی خوشگوار ہیں، میں نے ان سے کہا ہے کہ ہم دنیا میں کسی بھی نیوٹرل وینیو پر ان کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہیں، ہم بھارت کے ساتھ کھیلنے کیلیے تمام سہولتوں کا معاوضہ بھی ادا کرسکتے ہیں، پاک بھارت میچزسے بہت زیادہ آمدنی ہوتی ہے، دونوں ممالک میں کرکٹ کو بیحد پسند کیا جاتا اور جب ٹیمیں صف آرا ہوں تو پھر ٹی وی ناظرین کی تعداد دگنی ہوجاتی ہے، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے ایک گھنٹے بعد میں نے سنا کہ پاک بھارت مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت کے امکان پر انھوں نے کہا کہ اگرباہمی سیریز کا آغاز ہو تو لیگ کون سی دور کی بات ہے، درحقیقت یہ ایک چھوٹا ایشو ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستانی پلیئرز آئی پی ایل کھیلیں گے جبکہ بھارتی کرکٹرز ہماری لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔