’’باجیراؤ مستانی‘‘ میری مشکل ترین فلموں میں سے ایک ہے پریانکا چوپڑا
کشبی کاتاریخی کردار نبھانے کے لیےبہت محنت کرنا پڑ رہی ہے،شوٹنگ ختم ہوتے ہی رات کو تھک ہارکربستر پرگرجاتی ہوں، پریانکا
سجنے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم اگلے برس ریلیز ہوگی ،اداکارہ بھارتی وزیراعظم مودی کی صفائی مہم میں بھی شامل ہو گئیں ۔ فوٹو:فائل
لاہور:
بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے کہاہے کہ آنیوالی رومانی فلم ''باجیراؤ مستانی'' میں میرا کردار بہت مشکل ہے ۔
واضح رہے کہ باجی راو پر بنائی جانیوالی فلم میں باجیراؤکا کردار رنویر سنگھ جب کہ پریانکا اس کی پہلی بیوی کشبی اور دیپکا پڈکوون دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کررہی ہیں پریانکا کا کہنا ہے کہ یہ فلم میری مشکل ترین فلموں میں سے ایک ہے کیونکہ کشبی کا کردار نبھانے کے لیے مجھے بہت محنت کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ یہ ایک تاریخی کردار ہے اور میں پوری کوشش کررہی ہوں کے اس کے ساتھ پوراپورا انصاف کرسکوں ۔اداکارہ جو ان دنوں اپنی اس فلم عکس بندی میں مصروف ہیں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ ختم کر کے رات کو سونے جاتی ہوں تو بالکل تھک ہار کر بستر پر گرتی ہوں اور پھرمجھے کوئی ہوش نہیں رہتا انھوں نے کہا کہ خصوصا ان دنوں میں فلم کا مشکل ترین حصہ شوٹ کردار رہی ہوں۔
واضح رہے کہ سجنے لیلا بھنسالی کی ہدایات اور پروڈکشن میں ب نائی جانیوالی فلم میں اداکارہ تنوی عظمی (رادھابائی) اداکارہ سکھدا کاندککڑ اور انوجہ گوکھل (باجیراؤ کی بہنوں انوبی اور بھیوبی ) کے کرداروں میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کو ایروز انٹرنیشنل کے تحت اگلے برس 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زیبت بنایا جائے گا۔ دوسری طرف عامر خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے بعد اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی صاف ستھرے بھارت کی مہم سوچھ بھارت کے ساتھ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی وابستہ ہو گئی ہیں۔
پرینکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی وڈیو سائٹ یو ٹیوب پر اس مہم میں اپنی شرکت کا ایک وڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔اس وڈیو میں ممبئی کے ایک علاقے ورسووا میں انھیں صفائی میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس علاقے میں ان کی فلم 'اگنی پتھ' کی شوٹنگ ہوئی تھی۔ ان کے ساتھ اس صفائی مہم میں وہاں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔پرینکا کہتی ہیں: 'میرا مقصد یہاں صرف صفائی کرنا نہیں ہے بلکہ اس جگہ کو دوبارہ آباد کرنا بھی ہے۔