شاہ رخ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ٹویٹر پرمداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی

اداکار شاہ رخ خان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس سے قبل امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد بھی ایک کروڑ سے زائد تھی۔ فوٹو: فائل

MUMBAI:
بالی ووڈ کنگ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی۔


اس سے قبل امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد بھی ایک کروڑ سے زائد تھی،بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بادشاہ کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ کیا، ٹوئٹر پر سلمان خان اور عامر خان کے مداحوں کی بھی تعداد بڑھتی جارہی ہے اب دیکھنا یہ ہی کہ یہ دونوں کب تک شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہیں۔
Load Next Story