ایل پی جی کی قیمت میں5روپے فی کلواضافہ ہوگیا
گھریلوسلینڈرکی قیمت60 اورکمرشل سلینڈرکی قیمت227روپے بڑھ گئی،عبدالہادی خان
اضافے کے سبب ملک میںدرآمد ہونے والی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت بھی 5000 روپے بڑھ گئی ہے. فوٹو:فائل
KARACHI:
مائع پٹرولیم گیس کے مرکبات بیوٹین اورپروپین کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں اکتوبر 2012 کیلیے فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس41 ڈالر کے اضافے سے983 ڈالرکی سطح پر آگئی۔
اس اضافے کے سبب ملک میںدرآمد ہونے والی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت بھی 5000 روپے بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں فی ٹن درآمدہ ایل پی جی کی قیمت ایک لاکھ19 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ24ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے،آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبدالہادی خان نے بتایاکہ کنٹریکٹ پرائس میںاضافے کے باعث ملک میں درآمدہونیوالی ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 5روپے، فی11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت60 روپے اور فی45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت227 روپے بڑھ گئی ہے۔
انھوں نے مقامی پروڈیوسرزسے مطالبہ کیاکہ وہ کنٹریکٹ پرائس میںاضافے کے تناسب سے ملک میں تیار ہونیوالی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے گریز کریںکیونکہ مقامی مارکیٹ میںپہلے ہی ایل پی جی کی فروخت متاثر ہے اوراس کی قیمت میںمزیداضافے کی صورت میںایل پی جی کی فروخت میں مزید30 تا40 فیصدکمی ہوجائیگی جبکہ مارکیٹ میں ایل پی جی کے غیر فروخت شدہ ذخائر کاحجم بڑھ جائے گاجوبعد ازاں پوری ایل پی جی انڈسٹری کیلیے مشکلات کا سبب بنے گا، عبدالہادی کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمتیں چونکہ عالمی قیمتوں سے ڈی لنک ہیں لہٰذا ملک میں تیار ہونیوالی ایل پی جی صرف پاکستانی صارفین کاہی مکمل حق ہے جسے سستی قیمت پرفراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔