ورلڈ اسنوکر میں آصف ٹوبہ اور حمزہ اکبر کا قصہ تمام
محمد سجاد نے سنگاپور کے ڈیون جونز کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی
محمد سجاد نے سنگاپور کے ڈیون جونز کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ فوٹو: فائل
آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے آصف ٹوبہ اور حمزہ اکبر کا قصہ تمام ہوگیا، عالمی نمبر 3 محمد سجاد سخت مقابلے کے بعد سنگاپورین حریف کو 4-2 سے مات دیکر کے ناک آؤٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں جاری ایونٹ میں 64 کھلاڑیوں کے درمیان ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہو گیا، پہلے مرحلے میں گذشتہ برس کے سیمی فائنلسٹ محمد سجاد نے سنگاپورین حریف ڈیون جونز کو اپنے تجربے کی بدولت 4-2 سے زیر کرلیا، ان کی فتح کا اسکور 83-04، 84-0، 35-59، 67-03، 33-70 اور 85-41 رہا۔
دوسری جانب قومی چیمپئن محمد آصف ٹوبہ ایونٹ میں اپنا سفر جاری نہ رکھ سکے، ان کو بھارتی کھلاڑی منن چندرا نے 4-2 سے مات دی، منن نے یہ میچ 71-06، 67-41، 28-85، 70-41 ،12-67اور95-0 سے اپنے نام کیا، انگلینڈ کے نک جیننگز نے حمزہ اکبر کو کسی خاص مزاحمت کے بغیر 4-1کی شکست سے دوچار کرتے ہوئے 76-37، 77-22، 40-62، 73-49 اور 82-0 سے اپنی برتری ثابت کی۔