سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

ریاض: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد اکتوبر سے اب تک اس جرم میں  سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد اکتوبر سے اب تک سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق مشرقی شہر خبر میں منشیات اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پرمحمد رحمان  کو  سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں برس منشیات اسمگلنگ کیس میں سر قلم کئے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے جب کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں سزائے موت دینے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے جب کہ ایران پہلے اورعراق دوسرے نمبر پرہے۔