امریکی صدر نے میرل سٹریپ کیلیے اپنی محبت کا اظہار کردیا

کبھی اس بارے بات نہیں کی، یقین ہے میرل اوران کے شوہر بھی جانتے ہونگے،اوباما

وہ ہر رنگ میں اس طرح ڈھل جاتی ہیں کہ اصل کو لوگ بھول جاتے ہیں،اوباما ۔ فوٹو : فائل

KABUL:
امریکا کے صدر باراک اوباما نے ہالی وڈ کی اداکارہ میرل سٹریپ کے لیے اپنی بے پناہ محبت کا اظہارکردیا۔


وائٹ ہاؤس میں پریذیڈیشنل میڈم آف فریڈم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے اپنا دل کھول کر رکھتے ہوئے کہا کہ ان کو میرل سٹریپ بے حد پسند ہیں گو کہ انھوں نے کبھی اس بارے بات نہیں کی لیکن انھیں یقین ہے کہ میرل اور یہاں تک کہ ان کے شوہر بھی ان کی پسندیدگی سے واقف ہونگے۔

تقریب میں اوباما نے میرل سمیت 18 افراد کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ انھوں نے میرل کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کا کہ وہ ہر رنگ میں اس طرح ڈھل جاتی ہیں کہ اصل کو لوگ بھول جاتے ہیں۔ انھوں نے ان کو امریکا کا گراں قدر سرمایہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ میرل نے تین مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔
Load Next Story