اخترمینگل ایجنسیوں کے پروگرام پر چل رہے ہیں طلال بگٹی
ملک دشمن بلوچ نہیں ایجنسیاں ہیں،انکا کردار ختم نہ ہوا تو انتخابات کا بائیکاٹ کرینگے
ملک دشمن بلوچ نہیں ایجنسیاں ہیں،انکا کردار ختم نہ ہوا تو انتخابات کا بائیکاٹ کرینگے ، فوٹو : فائل
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبربگٹی نے کہا ہے کہ کوئی تلاش کرنیوالا ہوتو بلوچستان کے مسئلے کا حل موجود ہے ۔
ایجنسیوں کا کردار ختم نہ ہوا تو انتخابات کابائیکاٹ کرینگے۔ کوئٹہ سے لاہور ائیرپورٹ پرآمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایجنسیوں کے کردار سے مزید انتشار پھیلے گا۔ طلال بگٹی نے الزام لگایا کہ بلوچ رہنما اختر مینگل مبینہ طور ایجنسیوں کے دیے پروگرام پر چل رہے ہیں، اختر مینگل نے جو چھ نکات پیش کیے ہیں ، میں بھی ایک عرصے سے انکا ذکرکر رہا ہوں بلوچستان سے فوج کی واپسی اور مصنوعی قیادت کا انخلا بھی ضروری ہے۔ ملک دشمن بلوچ نہیں مبینہ طور پر ایجنسیاں ہیں، بلوچستان میں ایجنسیوں کا کردار ختم کر دیا گیا تو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
بلوچستان میں بلوچ ہزارہ اور دیگر شہریوں کے قتل میں ایک ہی قوت ملوث ہے۔ سوال یہ ہے کہ کسی کا بھی قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا استقبال دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ جیسے تھانے سے پیرول پر رہا ہوا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ایجنسیاں ہماری ہی نہیں بلکہ نوازشریف اور پاکستان کی بھی دشمن ہیں، وہی پرانے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمارے وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔ طلال بگٹی نے کہا کہ میں نوازشریف کی دعوت پر لاہور آیا ہوں اور قاف لیگ کے سوا باقی تمام پارٹیوں کے رہنمائوں سے ملاقات کروں گا۔