باڑہ میں جھڑپ 7شدت پسند ہلاک وانا سے 7مغوی مزدور بازیاب

جھڑپ میںتوحیداسلام کے 9رضاکارزخمی بھی ہوئے،لاشیںقبضہ میںلینے کادعوی،کرم میں دھماکا،اہلکارشہید،2زخمی

دیر بالامیںشدت پسندوں کی فائرنگ سے جاںبحق اے ایس آئی سپردخاک،گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کے رشتے داروںکامظاہرہ۔ فوٹو: فائل

باڑہ کے دور افتادہ علاقہ شین کمر میں کالعدم لشکراسلام اور توحید اسلام کے درمیان جھڑپ میں توحید اسلام کے اہم کمانڈرسمیت 7شدت پسند ہلاک اور9 زخمی ہو گئے۔


سرکاری حکام کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب شدت پسند تنظیم نے راشن کے راستے کوکھولنے کیلیے باڑہ کے دور افتادہ علاقہ زائودین اور بانگ درہ پر حملہ کیا جس کے جواب میں توحید اسلام کے رضا کاروںنے شدت پسندوں کا حملہ روکنے کیلیے فائرنگ شروع کی،جھڑپ کے دوران توحید اسلام کاایک اہم کمانڈر شاہ جی گل اور لشکراسلام کے 6شدت پسندہلاک جبکہ توحید اسلام کے 9 رضاکار زخمی ہوگئے جنھیں پشاور اورلنڈی کوتل کے ہسپتالوں میںمنتقل کردیاگیا۔توحید اسلام نے ایک شدت پسند گرفتار کرنے اور مارے جانیوالوں کی لاشیں قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

وسطی کرم ایجنسی کے علاقے جوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے۔ادھر وانامیںجرگہ کی کوششوں سے کئی روز قبل اغوا کئے جانیوالے ایف ڈبلیو او کے 7 مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا، ان افراد کو وانا شکئی روڈ پر کام کرنے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل میں گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کے رشتہ داروں اور بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے پیاروں کی بازیابی کیلیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ دیر بالاکے علاقہ واڑئی بازار میں پولیس وین پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے اے ایس آئی امین الرحمان کو سپردخاک کردیا گیا۔
Load Next Story