سیلاب سے420افرادجاںبحق3ہزارزخمی ہوئےاین ڈی ایم اے
متاثرین کی تعداد 47لاکھ ہے،بلوچستان اور سندھ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے، رپورٹ
متاثرین کی تعداد 47لاکھ ہے،بلوچستان اور سندھ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے، رپورٹ فوٹو: اے ایف پی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ سیلاب سے 420افراد جاں بحق اورتین ہزارزخمی ہوئے۔
کل متاثرین کی تعداد47لاکھ ہے۔ریڈیو کی رپورٹ کیمطابق بلوچستان اور سندھ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ، سندھ میں 250 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 31لاکھ متاثر ہوئے ،پنجاب میں 9لاکھ اور بلوچستان میں 7لاکھ افراد کو نقصان اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق 4لاکھ سے زائد مکانات اور 11لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
ادھر خیرپور کے علاقے چونڈکو کے قریب سندھ کی سب سے بڑی نہر نارا کینال کٹائو کے با عث ٹو ٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس سے 50دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ادھر عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے صوبہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلیے 29 میٹرک ٹن خوراک روانہ کی ہے۔ ڈبلیو ایف پی کے امجد جمال کے مطابق صوبہ سندھ کے 8 ہزار400 افراد کو خیمے اور خوراک ، جیکب آباد کے 10 ہزار خاندانوں کو خوراک فراہم کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایف پی نے 2 لاکھ 50 ہزار متاثرہ خاندانوں کو خوراک کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے ۔