یورپ میںحکومتوں کے بچت اقدامات کیخلاف احتجاجی مظاہرے
فرانس پرتگال اوراسپین میں ہزاروں افرادکی سیٹیاں اورڈھول بجاتے ہوئے شدیدنعرے بازی
فرانس پرتگال اوراسپین میں ہزاروں افرادکی سیٹیاں اورڈھول بجاتے ہوئے شدیدنعرے بازی فوٹو: اےایف پی/ فائل
یورپی یونین کے بچت اقدامات کے خلاف اتوارکوفرانسیسی دارالحکومت کی سڑکوں پرہزاروں افرادنے احتجاجی مارچ کیا اورحکومت کی بچت پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے ۔
مظاہرین ان حکومتی اقدامات کے خلاف'' مزاحمت '' کے نعرے لگارہے تھے۔ پرتگال کے دارالحکومت لزبن اوراسپین میں بھی ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اپنی اپنی حکومتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لزبن کی سڑکوں پرہزاروں شرکا نے سیٹیاں اور ڈرم بجاتے ہوئے بچتی اقدامات مردہ باد جیسے نعرے لگائے۔