شارجہ ٹیسٹ میں چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بن گیا
میچ میں مجموعی طور پر 35 چکھے لگے، سنگ میل اسد شفیق نے عبور کیا
میچ میں مجموعی طور پر 35 چکھے لگے، سنگ میل اسد شفیق نے عبور کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
MULTAN:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ میں کسی ایک میچ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بن گیا۔
یہ سنگ میل پاکستانی بیٹسمین اسد شفیق نے دوسری اننگز میں اپنی137رنز کی اننگز میں چھ چھکے لگانے کے دوران قائم کیا، شارجہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر35 بلند وبالا شاٹس لگائے گئے، اس معاملے میں پرانا 27 چھکوں کا ریکارڈ 2006 میں فیصل آباد میں پاکستان اور بھارت کے ٹیسٹ میں بنا تھا، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی اولین اننگزمیں 22 چھکے لگاکر نیا ریکارڈ بھی بنایا تھا، اس سے قبل ٹیسٹ میچ میں کسی ایک ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ17چھکے لگانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے قبضے میں تھا، جو اس نے 2003 کے پرتھ ٹیسٹ میں زمبابوے کیخلاف بنایا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے کپتان برینڈن میک کولم نے11 چھکے لگائے،پاکستان نے پہلی اننگز میں پانچ چھکے لگائے تھے، نیوزی لینڈ نے کسی بھی ٹیسٹ میں اپنا بہترین مجموعہ 690رنز ترتیب دے دیا، اس سے قبل کیویز کی طویل دورانیے کی کرکٹ میں بہترین کاوش8 وکٹ پر 680رنز تک رسائی تھی، یہ کارنامہ انھوں نے رواں برس فروری میں ویلنگٹن کے مقام پر بھارت کیخلاف انجام دیا تھا۔