مہمندمیںسیاسی جماعتوںکامشترکہ جدوجہدکااعلان

اصلاحات میں رکاوٹیں دورکرنیکامطالبہ،باڑہ میںامن کی گارنٹی دیتاہوں ،حمیدآفریدی

اصلاحات میں رکاوٹیں دورکرنیکامطالبہ،باڑہ میںامن کی گارنٹی دیتاہوں ،حمیدآفریدی . فوٹو: فائل

مہمندایجنسی کی تمام سیاسی جماعتوں نے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمدکیلیے ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کا اعلان کر دیا۔


تحریک انصاف کی میزبانی میںتمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرس مہمند پریس کلب میںمنعقدہوئی جس میں پی پی پی، اے این پی، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام، پی ایم ایل این، پی ایم ایل ق اورپی پی شیرپائونے شرکت کی۔ تمام جماعتوںنے فاٹا اصلاحات پر فوری طور پر عملدرآمد اورسیاسی اصلاحات میں روکاٹیں ڈالنے وا لے عناصر کیخلاف اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔

آئی این پی کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورسا بق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی نے شاہ کس لیوی سنٹرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگرآزادانہ مذاکرات کا اختیار دے تو میں دو ہفتوںمیں باڑہ میںامن قائم ہونیکی گارنٹی دے سکتا ہوں، انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں خیبر ایجنسی میں انتخابات کا انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے ۔
Load Next Story