والد مہیش بھٹ فلمساز انوراگ کشیپ سے بہتر فلمیں بنا چکے ہیں پوجا بھٹ

میرے والد مہیش بھٹ میرے پسندیدہ فلمسازوں میں سے ہیں جو انوراگ کشیپ سے زیادہ منجھے ہوئے فلمساز ہیں، پوجا بھٹ

والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے اداکاری کی اور بعدازاں پروڈکشن اور اب ہدایتکاری کر رہی ہوں، پوجا بھٹ فوٹو : فائل

KARACHI:
بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے والد فلمساز مہیش بھٹ انوراگ کشیپ سے بہتر فلمیں بنا چکے ہیں۔


اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے والد ان کے پسندیدہ فلمسازوں میں سے ہیں۔ ان کے والد انوراگ کشیپ سے زیادہ منجھے ہوئے فلمساز ہیں جو زیادہ معیاری فلمیں بنا چکے ہیں جن کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔انھوں نے کہاکہ وہ آج کل کے فلمسازوں سے ابھی بھی فنی مہارت کے لحاظ سے آگے ہیں۔ ان کے والد ان کے رول ماڈل بھی ہیں ۔ انھوں نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے اداکاری کی اور بعدازاں پروڈکشن اور اب ہدایتکاری کر رہی ہیں اور ان کی آئندہ ہدایات کردہ فلم '' کیبرے '' ہے جو جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔
Load Next Story