بڑے پیمانے پر خریداری حصص مارکیٹ 32000 پوائنٹس کی حد عبور کرگئی

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 218.20 پوائنٹس کے اضافے سے 32090.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 402 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 176کمپنیوں کے حصص کے دام میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بھی کاروبار تیزی کی جانب گامزن رہا۔

جمعرات کو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر حصص کی خریداری دیکھی گئی، تیزی کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 31900اور 32000 کی نفسیاتی حدیں بیک وقت عبور کرگیا، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں اور مارکیٹ سرمائے میں 62ارب 16کروڑ 75 لاکھ 34ہزار 468 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا البتہ کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں10.49 فیصد کم رہا، حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اور انشورنس سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔


کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32235 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 218.20 پوائنٹس کے اضافے سے 32090.93 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 116.29پوائنٹس بڑھ کر 20886.49، کے ایم آئی 30 انڈیکس 190.70پوائنٹس کے اضافے سے 51200.78 جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 206.75 پوائنٹس بڑھ کر 23275.65 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 402 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 176کمپنیوں کے حصص کے دام میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ روز کاروباری حجم 10.49 فیصد کم رہا، جمعرات کو مجموعی طور پر 37 کروڑ83لاکھ69ہزار 150حصص کا لین دین ہواجو بدھ کے مقابلے میں4کروڑ43لاکھ75ہزار770 شیئرزکم ہیں، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72 کھرب 65 ارب 30 کروڑ 83 لاکھ 10ہزار698 روپے سے بڑھ کر 73 کھرب 27ارب 47 کروڑ 58 لاکھ 45ہزار 166 روپے ہوگیا۔
Load Next Story