کبھی بھی فلم میں کردار کیلیے اپنا سر نہیں منڈواؤں گی چترانگدہ سنگھ

مجھے اپنے بالوں سے بے حد پیار ہے اور میں اپنے بالوں کا بے حد خیال رکھتی ہوں، چترانگدہ سنگھ

اداکارہ ان دنوں کوشاں نندی کی فلم ’’ببو موشائی بندوق باز‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی فلم میں کردار کے لیے سر نہیں منڈوائیں گی۔

چترانگدہ سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی فلم میں جب کام کرتی ہیں تو معیار پر بھروسہ نہیں کرتی اور ہمیشہ بہترین اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ یہ واضح کرتی ہیں کہ اگر انھیں کسی کردار کے لیے سر منڈوانے کے لیے کہا جائے گا تو وہ یہ نہیں کریں گی، وہ یہ فلم ہی چھوڑ دیں گی کیونکہ انھیں اپنے بالوں سے بے حد پیار ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ بالوں کا بے حد خیال رکھتی ہیں۔ روزانہ بالوں کا مساج کرنا ان کا معمول ہے یہی ان کے صحت مند بالوں کا راز ہے۔


علاوہ ازیں وہ صحت مندانہ غذا کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں کوشاں نندی کی فلم ''ببو موشائی بندوق باز'' کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ چترانگدہ سنگھ نے بتایا کہ '' ایک فلم میں کارپوریٹ پرسن کا کردار ادا کرنے کے لیے میں نے اپنے بال کٹوائے ہیں مگر میں مذاق بننے کے لیے اپنے سر کو بالکل گنجا نہیں کر سکتی' اس فلم میں میرا کردار بہت عمدہ اور دلچسپ ہے جو کہ پرکشش اور مختلف ہوگا۔''چترا نے بہت ساری سیریز اور کمرشل سینما کے لیے مسلسل بہت سے عمدہ کردار ادا کیے ہیں ۔

جیسا کہ فلم ''ہزاروں خواہشیں ایسی''، ''دیسی بوائز'' ، ''انکار'' اور ''آئی می اور میں'' شامل ہیں۔ چترانگدہ سنگھ روزانہ اپنے بالوں کو تیل لگا کر تروتازہ رکھتی ہیں اور اداکارہ نے سوہا علی خان کے ساتھ حال ہی میں ایک لیونز مراکن سلک سیرم بھی لانچ کیا ہے اور اس پراڈکٹ کی تعریف کرتے ہوئے چترا نے کہا کہ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اس پراڈکٹ سے آپ جیسے مرضی بالوں کے اسٹائل بنا لیں جب کہ اس سے آپ کے بال بھی بہت ہلکے پھلکے رہتے ہیں۔ 38 سالہ چترانگدہ سنگھ نے بتایا کہ بہت سی مشہور شخصیات نے اپنے بالوں کی وجہ سے برے دن دیکھے ہیں اور ایسے دنوں میں وہ تو صرف پونی ٹیل کا استعمال کر لیتی ہیں۔
Load Next Story