ثقافتی ادارے فنکاروں کو میرٹ پر ممبر نہیں بناتے حنا دلپذیر
آرٹس کونسل کا مسئلہ پاکستان کے دیگر اداروں جیسا ہی ہے، ایکسپریس سے گفتگو
آرٹس کونسل کا مسئلہ پاکستان کے دیگر اداروں جیسا ہی ہے،ایکسپریس سے گفتگو فوٹو: فائل
KARACHI:
اداکارہ حنا دلپذیر نے کہاہے کہ پاکستان میں ثقافتی ادارے فنکاروں کو میرٹ کی بنیاد پر ممبر نہیں بناتے نہ ہی کوئی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے۔
میں سینئر آرٹسٹ ہونے کے باوجودآج بھی شہرکے سب سے اہم ثقافتی ادارے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ممبرنہیں ہوں، میں سمجھتی ہوں یہ مسئلہ صرف آرٹس کونسل کا ہی نہیں ہے بلکہ پاکستان میں اداروں کایہ ہی حال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی عوام پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ہمیں ہر سطح پر سپورٹ کرتے ہیں اور پیار کا اظہارکرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ حنا دلپذیرخان کا کہنا تھا کہ میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ممبر نہ ہونے کے باوجود فنکاروں کے ساتھ ہوں اورہمیشہ فنکاروں کوہی سپورٹ کروں گی چاہے وہ کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتے ہوں مگر فنکار دوست ہوں توضرورانکی کمپین میں حصہ لوں گی۔