فلم ’’پی کے‘‘ میں میرا کردار خود فکری والا نہیں عامر خان

کوئی آرٹزم نہیں بلکہ یہ میرے کیریئر کا ایک مشکل ترین کردار تھا جو نبھایا، اداکار

کوئی آرٹزم نہیں بلکہ یہ میرے کیریئر کا ایک مشکل ترین کردار تھا جو نبھایا، عامر خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ''پی کے'' میں ان کا کردار آٹسٹک(خود فکری) والا نہیں ہے۔


عامر خان نے ایک وڈیو کانفرنس کے ذریعے لندن میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی آئندہ آنے والی فلم میں ان کا کردار آرٹزم سے متاثر نہیں بلکہ یہ ان کے کیریئر میں سب سے مشکل ترین کردار ہے جو انھوں نے نبھایا ہے۔ عامر خان نے کہا کہ کہانی مزاحیہ ہے جو کہ ایک دنیا کے مختلف حصوں کے اجنبی دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فلم عکسبندی اور سفر کے دوران وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ فلم ہماری خواہش سے بڑھ کر اچھی تیار ہوئی جو شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ فلم میں عامر خان، انوشکا شرما، بومن ایرانی، شوشانت سنگھ اور سنجے دت نے کام کیا ہے۔ مذکورہ فلم 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story