ایکسپریس میڈیا گروپ کی ’’آؤ پڑھاؤ‘‘ مہم آج سے شروع ہوگی

ٹائٹل سانگ ’’نوبل پرائز‘‘ کی تقریب میں 11دسمبر کو راحت فتح علی خان پیش کریں گے

’ایکسپریس‘ پاکستان کا واحد ادارہ ہے جواچھے مقاصد کے لیے کام کررہا ہے،راحت فتح علی۔ فوٹو: ایکسپریس

SUKKUR:
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام استاد کے اصل اوراہم مقام سے آگاہی اور تعلیم کے فروغ کے لیے شروع کی جانے والی مہم 'آؤ پڑھاؤ' کا ٹائٹل سانگ ''حرف جڑے حرف سے بن جائے الفاظ، الف سے کرنا ہوگا پڑھنے کا آغاز، بند کتابیں کھول دو، گُرکی باتیں بول دو، آؤ پڑھاؤ'' دنیا کے سب سے معتبرایوارڈ 'نوبل پرائز' کی تقریب میں پیش کیاجائے گا۔

گیت کو پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خاں ناروے کے شہراوسلو میں ہونے والی نوبل پرائزکی تقریب میں 11دسمبر کو پیش کریں گے جب کہ اس گیت کاوڈیو 'ایکسپریس میڈیا گروپ' کے چینلز 'ایکسپریس نیوز' اور'ایکسپریس انٹرٹینمنٹ' پرآج 8 دسمبر سے باقاعدہ آن ایئرکرتے ہوئے 'آؤ پڑھاؤ' مہم کاآغازکردیا جائے گا۔ اس گیت کو صابرظفرنے لکھاہے جبکہ اس کی دھن راحت فتح علی خاںنے ترتیب دینے کے ساتھ اس گیت کو ریکارڈ بھی کیا ہے۔

'نوبل پرائز' کی تقریب میں پہلی بارپرفارم کرنے اور 'ایکسپریس میڈیا گروپ' کی جانب سے استاد کے مقام اورتعلیم کے لیے شروع ہونے والی مہم کے حوالے سے ''ایکسپریس'' کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے راحت فتح علی خاں نے کہاکہ مقصد نیک ہوتو اس کے نتائج بھی مثبت ہی ملتے ہیں۔ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' کو استاد کے مقام سے آگاہی کی مہم 'آؤ پڑھاؤ' کا آغاز کرناتھا تواس کے لیے مجھے ایک گیت ریکارڈ کرنے کی پیشکش کی گئی۔ میں نے اس گیت کی شاعری پڑھی اوراس کے مقصدکو سمجھتے ہوئے ایک ایسا گیت ریکارڈ کیا جس کو سن کر مجھے خود بہت اطمینان محسوس ہوا۔


یہ وہ پروجیکٹ ہے جس پر 'ایکسپریس میڈیاگروپ 'نے نیک مقصدکے ساتھ کام شروع کیااور اس میںکوئی دورائے نہیں ہیںکہ کسی دوسرے چینل یاادارے نے اس اہم ایشوپر کبھی کوئی کام نہیںکیا تھا۔ ویسے تو ہمارے ہاں تعلیم پرتھوڑی بہت توجہ دی جاتی ہے لیکن اس 'استاد' کوہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے جسے علم کی روشنی سے معاشرے کوروشناس کرانااور اپنے علم کودوسروں تک پہنچانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں تعلیم کا معیار بہترہونے کے بجائے مسلسل پستی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اسی لیے ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' نے 'آؤ پڑھاؤ' مہم پرکام شروع کیاتھا اورآج سے یہ باقاعدہ شروع ہونے جارہی ہے۔

'ایکسپریس میڈیاگروپ' کی ٹیم ایسے لوگوںپر مشتمل ہے جوتخلیقی صلاحیتوںاور وطن عزیزکی ترقی کے لیے ہروقت بہترین کام کرنے کیلیے کوشاںرہتے ہیں۔ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' پاکستان کاواحد ادارہ ہے جو بہت اچھے مقاصد کیلیے کام کررہا ہے۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' نے بہت ہی اہم پروجیکٹ پرکام شروع کیااور مجھے بھی اس کاحصہ بننے کا موقع فراہم کیا۔ 'ایکسپریس گروپ' کی بدولت مجھے زندگی میں پہلی مرتبہ 'نوبل پرائز' کی تقریب میں پرفارم کرنے کاموقع مل رہاہے اوراس خوشی کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

یہ اعزاز 'ایکسپریس میڈیاگروپ' اورمیرا ہی نہیںبلکہ پوری پاکستانی قوم کاہے۔ اس تقریب کو پوری دنیامیں اندازاً 900ملین لوگ دیکھیں گے۔ اس دن 'ایکسپریس میڈیاگروپ' کاپیغام پاکستان کی نمائندگی کرتاہوا پوری دنیا تک پہنچ جائے گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' بارش کاپہلا قطرہ بناہے۔ مجھے امیدہے کہ اس مہم کے بعداستاد کے مرتبے سے آگاہی ہوگی اورانگلش میڈیم اسکولوں کی طرح گاؤںدیہات میںبھی تعلیم کا معیار بہتر ہوگا۔
Load Next Story