ڈائریکٹر کا نان پروفیشنل رویہمیرا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنائیں گی
فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کراب اپنی تمام ترتوجہ اسپتال اورذاتی پروڈکشن ہاؤس پرمرکوز رکھنا چاہتی ہوں، میرا
ایک طرف اداکارہ کی پاکستان اورامریکا میں طے شدہ میٹنگز ادھوری رہ گئیں تودوسری جانب بالی و وڈ میں ایک فلم سائن کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نکل گیا۔ فوٹو: فائل
اداکارہ میرا نے اسپتال پروجیکٹ کے ساتھ ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلمی دنیاکوخیرباد کہنے کی ٹھان لی۔ پشتوفلم کے دوران پروڈیوسر، ڈائریکٹراور ساتھی فنکاروں کے نان پروفیشنل رویے نے میرا کوپریشان کردیا۔
ایک طرف اداکارہ کی پاکستان اورامریکا میں طے شدہ میٹنگز ادھوری رہ گئیں تودوسری جانب بالی و وڈ میں ایک فلم سائن کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نکل گیا۔ اس حوالے سے جب اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے '' ایکسپریس '' کوبتایا کہ نان پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہاہے۔
ان لوگوں نے جس طرح سے دبئی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے اور طے شدہ شیڈول کے باوجود ابھی تک کام مکمل نہیں کیا گیا اس کے بعد میں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کی ٹھان لی ہے۔ ایسی صورتحال میں میرے پاس صرف ایک ہی راستہ باقی بچا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کراب اپنی تمام ترتوجہ اسپتال اورذاتی پروڈکشن ہاؤس پرمرکوز رکھوں اس کے لیے جلد ہی اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کرونگی۔