تنخواہوں کی عدم ادائیگی لیاری ٹائون کے عملے نے ہڑتال کردی
پیپلز یونائٹیڈ ورکرز یونین لیاری ٹائون کی جانب سے ٹائو ن آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا تھا
یاری ٹائون کے ملازمین نے کچرہ گاڑیوں پر سوار ہوکر لیاری ٹائون کا گشت کیا اور مین شاہراہ عبدالرحیم کو لیمارکیٹ سے لیکر ٹائون آفس تک کچرہ گاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا. فوٹو: فائل
لیاری ٹائون کے ملازمین نے دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال کردی۔
جس سے لیاری کے علاقوں میں صحت و صفائی کا کام مکمل طور پر بند ہوگیا،لیاری ٹائون کے ملازمین نے کچرہ گاڑیوں پر سوار ہوکر لیاری ٹائون کا گشت کیا اور مین شاہراہ عبدالرحیم کو لیمارکیٹ سے لیکر ٹائون آفس تک کچرہ گاڑیاں کھڑی کرکے مکمل طور پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا اس موقع پر مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے اپنے مطالبا ت کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے چیئرمین سید ذوالفقارشاہ ،پیپلز یونائٹیڈ ورکرز یونین لیاری ٹائون کے صدر عنایت اﷲ بلوچ ،یونائٹیڈ ورکرز یونین صدر ٹائون کے جنرل سیکریٹری پرویز خان جدون ،پیپلز یونٹی آف ڈی ایم سی سائوتھ کے صدر اشرف اعوان ،لیاری سینٹرل کمیٹی کے رہنمائوں شبیر جان بلوچ،مجید خان بلوچ اور فریدہ باجی نے خطاب کرتے ہوئے لیاری ٹائون کے ملازمین کو فوری طور پر دو ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے OZTکی ماہوار گرانٹ کی کٹوتی کے خاتمے اور تین ماہ سے کٹوتی کی گئی۔
رقوم کی واپسی اور دو کروڑ روپے کی اسپیشل گرانٹ کا مطالبہ کیا،اس موقع پر پیپلز یونائٹیڈ ورکرز یونین لیاری ٹائون کی جانب سے ٹائو ن آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا تھا جس میں لیاری ٹائون کے ملازمین شام 4بجے تک موجود رہے اور ٹائون آفس میں تالا بندی کرکے اسے بندکردیا گیا تھا ۔اس موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔