ورلڈالیون کا دورہ کراچی میں میچزکے انتظامات تیزی سے جاری
مقابلوں کے کامیاب انعقادسے دیگرٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ ملے گا،ڈاکٹر شاہ
ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ میچز کے کامیاب انعقاد سے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ ملے گا. فوٹو: فائل
رواں ماہ ورلڈالیون کے کراچی میں میچز کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔
مہمان ٹیم 20 اور21 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں آل اسٹار الیون کے مدمقابل ہو گی، وزارت کھیل سندھ نے ان میچز کا اہتمام پی سی بی کی اجازت سے کیا ہے، چیئرمین ذکا اشرف نے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلا دیا، وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ورلڈالیون کا دورہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا، میچز کے کامیاب انعقاد سے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ ملے گا، یوں سونے ملکی میدان دوبارہ آباد ہو جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے منیجر سابق ویسٹ انڈین کپتان آلون کالی چرن جبکہ میزبان سائیڈ کے معین خان ہوں گے، سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا ورلڈ الیون کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آل اسٹار کی قیادت شاہد خان آفریدی کو سونپی گئی ہے، مہمان ٹیم میں 6جنوبی افریقی،4ویسٹ انڈین، 2سری لنکن اور افغانستان کا ایک کھلاڑی شامل ہوگا، دونوں میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ شائقین کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔