ایکسپوپاکستان میں70ممالک کے خریداروں کی شرکت متوقع
6انتظامی کمیٹیاں تشکیل،24رابطہ آفیسر مقررکردیے،طاہررضانقوی کی بریفنگ
300سے زائد کمپنیوں کی مصنوعات کا میلہ 4اکتوبر سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں سجے گا۔ فوٹو: فائل
ساتویں ایکسپو پاکستان نمائش عالمی تجارت میں پاکستان کا شیئرمستحکم اورنئی منڈیوں کی تلاش میں معاون ثابت ہو گی۔
نمائش میں 70ملکوں کے 670 خریداروں نے شرکت کی یقین دہانی کرا دی، 300سے زائد کمپنیوں کی مصنوعات کا میلہ 4اکتوبر سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں سجے گا۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو طاہر رضا نقوی نے پریس کانفرنس میںنمائش کی تیاریوں سے آگاہ کیاکہ ایکسپو سینٹر کے تمام 6ہالز میں نمایاں پاکستانی کمپنیاں تمام سرفہرست ایکسپورٹ ایبل مصنوعات کی نمائش کرینگی، جنوبی افریقہ، اسپین، جاپان، سعودی عرب، فرانس اور ملائیشیا کے بڑے بائنگ ہائوس شرکت کررہے ہیں۔
نمائش میں غیرملکی خریداروں اور پاکستانی ایکسپورٹرز کے درمیان کاروباری ملاقاتیں بھی ہوں گی جس کیلیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خصوصی سافٹ ویئر تیارکیاہے۔ انھوںنے بتایاکہ نمائش کے بعد بیرون ملک متعین پاکستانی کمرشل قونصلرز کے ذریعے فالو اپ کرایا جائے گا تاکہ بھرپور نتائج حاصل ہوسکیں۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ ایکسپو پاکستان نمائش پر 9کروڑ روپے خرچ کیے گئے، اس سال بھی 10کروڑ روپے تک اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، نمائش کیلیے 6انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، سرفہرت مصنوعات کیلیے 24رابطہ آفیسر مقرر کیے گئے ہیں، کالج اور یونیورسٹیز کے 150طلبہ کو گیسٹ ریلیشن آفیسر متعین کیا جارہاہے۔