تاجرہمت نہ ہاریںاچھے وقت کاانتظارکریں نثارکھوڑو
ایس ایم منیر نے عوام پر زور دیاکہ وہ متحدہوں اور ووٹ کے ذریعے انتخابات میں صحیح لوگوں کا انتخاب کریں
اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمدکھوڑو نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے باوجود امیدکی کرن موجود ہے۔ فوٹو : فائل
اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمدکھوڑو نے تاجروںپرزور دیا ہے کہ وہ ہمت نہ ہاریں اوراچھے دنوں کا انتظارکریں۔
کاٹی کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کے دوران انھوں نے کہاکہ معاشی بحران کے باوجود امیدکی کرن موجود ہے، گندم، چینی، کپاس اور دیگر اجناس کی بہترین فصل کی بدولت ملک جلد برآمدات میں نمایاں اضافے کے قابل ہو جائیگا۔ انھوں نے تاجروں اور صنعتکاروںسے کہاکہ وہ حوصلہ نہ ہاریں جلد ہی سب اچھا ہو جائیگا۔اس موقع پر انھوں نے تاجروں کے اس موقف کی حمایت کی کہ ایس ایم منیرکو ان کی غیرجانبدارانہ اور غیراختلاقی شخصیت کی بنیاد پرنگراں وزیراعظم مقرر کیا جائے۔
کاٹی کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے عوام پر زور دیاکہ وہ متحدہوں اور ووٹ کے ذریعے انتخابات میں صحیح لوگوں کا انتخاب کریں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی طرح نیب کیلیے بھی دیا نتدار اور غیر جانبدار چیئر مین کاتقرر کیاجائے۔ اس موقع پر میاںزاہد، احتشام الدین، سنیٹر عبدالحسیب نے بھی خطاب کیا۔