علی ظفر کیلئے لاہور پریس کلب کی اعزازی لائف ٹائم ممبر شپ

بالی ووڈ کا تجربہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں استعمال کرنا چاہتا ہوں، علی ظفر

لاہور پریس کلب میں اداکار علی ظفر میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ فوٹو : طارق حسن

NEW DELHI:
گلوکار و اداکار علی ظفر کو پریس کلب کی اعزازی لائف ٹائم ممبر شپ دیدی گئی ہے۔


گزشتہ روز پریس کلب میں ''میٹ دی پریس'' کے دوران علی ظفر نے کہا کہ''کل دل'' بھارت میں میری چھٹی فلم ہے جس نے پاکستان میں بھی بہت اچھا بزنس کیا ہے، فلم پسند کرنے پر میں تمام ہم وطنوں کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔ میں نے بھارت میں پاکستان کے لیے قابل فخر کام کیا ہے جہاں بہت اچھے تجربات بھی ہوئے، بالی وڈ سے حاصل کیا ہوا تجربہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں استعمال کرنا چاہتا ہوں، میری ذاتی فلم پر کام شروع ہوگیا ہے۔فلم کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل معیار کا میوزک اسٹوڈیو بھی بنا رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارتی پروڈیوسرز پاکستان میں فلمیں بنانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے حکومتی سطح پر سازگار پالیسی کی ضرورت ہے۔

علی ظفر نے کہا جب بھی پاکستان کی اچھی فلم ریلیز ہوتی ہے وہ بھارتی فلم سے زیادہ بزنس کرتی ہے جس کی مثال ''وار'' اور''کل دل'' ہے۔اگر اچھی فلمیں بنائی جائیں تو وہ بھارت میں بھی ریلیز ہوسکتی ہیں۔ اب بھارت میں پاکستان کے ڈرامے بہت پسند کیے جاتے ہیں اور ایک پورا چینل ہمارے ڈراموں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ انہون نے کہا میں سید نور کی بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ انھوں نے بہت اچھی اچھی فلمیں بنائی ہیں۔ اذان سمیع خان بہت با صلاحیت ہے جو مستقبل میں اچھی فلم بنائے گا۔
Load Next Story