انگلینڈ کیلیے ٹائٹل کے دفاع کا خواب سراب بن گیا
سری لنکا نے مزید میزبانی سے انکار کرتے ہوئے 19 رنز سے شکست دیکر واپسی کا پروانہ تھما دیا
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا انگلش اوپنر الیکس ہالز کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کررہے ہیں، انھوں نے 5 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔ فوٹو : اے ایف پی
AZAD KASHMIR:
ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈکیلیے ٹائٹل کے دفاع کا خواب سراب بن گیا۔
سری لنکا نے مزید میزبانی سے انکار کرتے ہوئے 19 رنز سے شکست دیکر واپسی کا پروانہ تھما دیا، ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں پچھاڑ کر فائنل 4 میں میزبان سائیڈ کو جوائن کرلیا۔ 170 ہدف کے جواب میں انگلش ٹیم 9 وکٹوں پر 150 رنز بنا پائی، سمت پٹیل کے67 اور گریم سوان کے برق رفتار 34 رنز ناکافی ثابت ہوئے، لسیتھ مالنگا نے 5 وکٹیں لیں۔اس سے قبل سری لنکا نے 6 وکٹ پر 169 رنز بنائے، مہیلا جے وردنے نے 42 رنز اسکور کیے، اسٹورٹ براڈ نے 3 اور گریم سوان نے دو وکٹیں لیں۔
ویسٹ انڈیز اورنیوزی لینڈکے درمیان پہلامیچ 139 پر ٹائی ہوا، روس ٹیلر نے 62 رنز بنائے، سنیل نارائن نے 3 وکٹیں لیں، ٹم سائوتھی اور ڈگ بریسویل نے بھی 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ رائونڈ کے گروپ ای سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، سری لنکا دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ کو کچل کر فائنل 4 میں پہنچ گئے، جہاں پر میزبان سائیڈ جمعرات کو گروپ ایف کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی،جمعے کو دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ گروپ ایف کی ٹاپ ٹیم سے ہوگا۔
گروپ کے آخری میچ میں انگلینڈ کو فتح کیلیے170رنز بنانے کا ہدف ملا،سیمی فائنل کھیلنے کیلیے اسے ابتدائی 10 اوورز میں دھواں دار بیٹنگ کی ضرورت تھی مگر وہ 9 وکٹ پر 150 رنز بنا پایا، پٹیل نے 48 گیندوں پر 67 اور سوان نے 20 بالز پر 34 رنز اسکور کیے، رواں ورلڈ کپ میں لسیتھ مالنگا ہموطن اجنتھا مینڈس کے بعد5یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بنے، قبل ازیں سری لنکا نے 6 وکٹ پر 169 رنز بنائے، مہیلا جے وردنے اس میچ کیلیے کپتانی اپنے دوست اور بزنس پارٹنر کمارسنگاکارا کو سونپی، وہ خود 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
انجیلو میتھیوز نے 28 اور تشارا پریرا نے ناٹ آئوٹ 26 رنز بنائے، اسٹورٹ براڈ نے 3 اور سوان نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پیر کو کھیلے گئے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 139 رنز پر ٹائی ہونے کے بعد فیصلے کیلیے سپر اوور کھیلا گیا جس میں کیریبیئن سائیڈ نے کیویز کو پچھاڑ کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا، نیوزی لینڈ نے سپر اوور میں 17 رنز بنائے،روس ٹیلر نے مارلون سیموئلز کو ایک چھکا بھی جڑا تاہم ویسٹ انڈیز نے ایک گیند قبل ہی ہدف حاصل کرلیا، سیموئل نے ٹم سائوتھی کو وننگ چھکا لگایا۔
سائوتھی کی پہلی نوبال پر کرس گیل نے بھی چھکا جڑا تھا۔ اس سے قبل کپتان روس ٹیلر نے عمدہ بیٹنگ سے نیوزی لینڈ کو ہدف کے قریب پہنچایا، لیکن نیوزی لینڈ 7 وکٹ پر 139 رنز بنا سکا، ٹیلر 40 گیندوں پر 62 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے، سنیل نارائن نے 3 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے ٹم سائوتھی اور بریسویل نے تین، تین وکٹیں لیکر ویسٹ انڈیز کو 139 رنز پر آئوٹ کردیا، گیل نے 30، پولارڈ نے 28 اور سیموئلز نے 24 رنز بنائے۔