چہلم شہدائے کربلا پر ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان
کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، ٹریفک پولیس کا اعلامیہ
کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، ٹریفک پولیس کا اعلامیہ ۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ کے ترجمان نے اعلامیے میں بتایا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کراچی نے عوام کی سہولت کیلیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، اس سلسلے میں مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کی ہیں۔
اس دن ایک جلوس نشتر پارک سے دن 1بجے برآمد ہوگا اس جلوس سے قبل علم کا جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے تقریبا صبح9بجے برآمد ہو گا اور یہ نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور اس کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر کیلیے روانہ ہوگا ، مرکزی جلوس نشتر پارک ، سر شاہ نواز بھٹو روڈ ، فادر جمنیس روڈ ، محفل شاہ خراساں ، ایم اے جناح روڈ ، منسفیلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ ، بمبئی بازار ، نواب محبت خانجی روڈ سے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ ، جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار ( بہادر یار جنگ روڈ ) ، کوسٹ گارڈ ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا، تمام ٹریفک جو کہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوں گی انہیں لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔
، تمام ٹریفک جو کہ لیاقت آباد سے آرہی ہوگی ڈاکخانہ سے بائیں الطاف علی بریلوی روڈ کی جانب پرانی سبزی منڈی ، یونیورسٹی روڈ ، یوٹرن ، جیل فلائی اوور ، نیو ایم اے جناح روڈ ، پی پی چورنگی ، دا دا بھائی نور جی ، کشمیر روڈ ، سوسائٹی سگنل ، شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل ، لکی اسٹار ، سرور شہید روڈ ، فاطمہ جناح روڈ ، مولانا دین محمد وفائی روڈ ، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ، اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ، اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی انھیں نیو ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی ، البتہ یہ گاڑیاں دا دا بھائی نورجی روڈ ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچے گا ۔
وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے ، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10سے ناظم آباد چورنگی نمبر2کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک چوک ، اسٹیٹ ایونیو روڈ ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جا سکیں گے اور اسی طرح واپسی کے لیے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا ، وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے سے شہر کی طرف جائے گی اسے براستہ راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، سر شاہ سلیمان روڈ ، حس اسکوائر ، لیاقت آباد نمبر 10 ، ناظم آباد چورنگی نمبر 2 ، حبیب بینک ، اسٹیٹ ایونیو روڈ ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طرح واپسی کے لیے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا ، ہر قسم کی چھوتی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ اور خان بہادر نقی محمد خان روڈ پر موڑ دیا البتہ یہ تمام ٹریفک سولجر بازار روڈ اور خان بہادر نقی روڈ ،بہادر یار جنگ کراسنگ تک جا سکے گی ۔
تمام قسم کی چھوٹی ٹریفک جو کہ مزار قائد کی طرف سے براستہ ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آرہی ہوگی اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ پر موڑ دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو کسی بھی حالت میں نمائش چوک کی جانب جانے کی اجازت نہ ہو گی ، تمام قسم کی ٹریفک جو کہ براستہ شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جائے گی اسے سوسائٹی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ، سوائے ان گاڑیوں کے جن کے ونڈو اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا ، جب جلوس کا اگلا سرا ایم اے جناح روڈ ، مینسفلڈ اسٹریٹ پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اور دوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گی اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف ذیل چوراہوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پریڈی اسٹریٹ ، ایم اے جناح روڈ ، کورٹ روڈ چوک ، فریسکو چوک کسی بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور اس کے جنکشن پریڈی اسٹریٹ سے جانے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کے جلوس مکمل طور پر اس چوک سے گزر نہیں جاتا،کسی بھی قسم کی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔