علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشنکے الیکشنزیڈ اے نظامی بلامقابلہ صدر منتخب

سرسیدیونیورسٹی کےچانسلرزیڈ اےنظامی آئندہ تین سال کیلیےعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہوگئے۔

سرسیدیونیورسٹی کےچانسلرزیڈ اےنظامی آئندہ تین سال کیلیےعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہوگئے۔

HOCKENHEIM:
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر زیڈ اے نظامی آئندہ تین سال کیلیے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔


الیکشن کے نتائج کے مطابق عادل عثمان، ایئر کموڈور سلیم صدیقی اور یوسف صدیقی نائب صدر اور مختار احمد نقوی جنرل سیکریٹری کی نشستوں کیلیے کامیاب قرار پائے۔

علاوہ ازیں دیگر نشستوں کیلیے محمد سلمان صالح خازن، مسعود عالم جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر جعفر ناظر، عثمانی جوائنٹ سیکریٹری اسپورٹس، علی ظفر آفریدی جوائنٹ سیکریٹری پبلسٹی اور شجر علی ہاشمی جوائنٹ سیکریٹری اکیڈمک کیلیے پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے، اس کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے18ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا۔
Load Next Story