ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پرآج سے نئی ڈرامہ سیریل ’’نگہبان ‘‘ کا آغاز

’’نگہبان‘‘ اس پاک دھرتی کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے نوجوانوں کی کہانی ہے۔

امان اﷲ ناصر کے لکھے اس سیریل کو معروف ڈائریکٹر عابد علی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس کی کاسٹ میں عابد علی، زیبابختیار، حنان سمید اور ارم اختر شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پرآج اتوار ، رات9بجے سے نیا ڈرامہ سیریل ''نگہبان'' شروع ہورہا ہے۔


''نگہبان'' اس پاک دھرتی کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے نوجوانوں کی کہانی ہے، جو جواں مردی ،جاں فشانی اور فرض شناسی سے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو ہر دم تیار رہتے ہیں۔ لیکن ان چٹان صفت سپاہیوں کے دل صرف پاکستان کے دشمنوں کے لیے پتھر اور اپنے ملک ،قوم اورپیار کرنے والوں کے لیے موم ہوتے ہیں۔

''نگہبان'' میں ان کی محبتوں، جذبوں اور گھروں میں ان کے لیے ہر دم دعاگو رہنے والے پیاروں کی کہانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ''نگہبان'' گولڈ برج میڈیا کی پیشکش ہے۔ امان اﷲ ناصر کے لکھے اس سیریل کو معروف ڈائریکٹر عابد علی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس کی کاسٹ میں عابد علی، زیبابختیار، حنان سمید اور ارم اختر شامل ہیں۔
Load Next Story