رمشاکیسمولوی خالدجدون کیخلاف دوگواہ منحرف

پولیس نے تشدد کرکے شہادت سے متعلق گواہی دلوائی، دانش اور خرم کاعدالت میں بیان

پولیس نے تشدد کرکے شہادت سے متعلق گواہی دلوائی، دانش اور خرم کاعدالت میں بیان ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمشاکے خلاف مقدمے کے اخراج کی درخواست پرحکم امتناع میں17 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔


چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل استغاثہ کے نمائندے ملک عمادنے عدالت کو بتایا کہ ان کے وکیل اسلام آباد سے باہر ہیں لہٰذا انھیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم امتناع میں17اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔این این آئی کے مطابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ جوادعباس نے رمشاکے خلاف شواہدمیں ردوبدل کرنے پرگرفتار مولوی خالد جدون کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

اس موقع پران کے خلاف گواہی دینے والے دوگواہ دانش اور خرم اپنے بیان سے مکرگئے اورعدالت میں بیان دیا کہ پولیس نے تشدد کرکے شہادت سے متعلق گواہی دلوائی ہے۔ منحرف ہونے والے گواہوں نے عدالت میں بیان حلفی بھی جمع کرا دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دانش اور خرم نے مولوی خالد جدون کی بے گناہی کا حلف نامہ بھی عدالت میں جمع کرا دیا۔عدلت نے ڈسڑکٹ اٹارنی اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 3اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Recommended Stories

Load Next Story