3 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور سمیت 12 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ٹارگٹ کلرز نے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے،ایس پی گلبرگ ڈویژن

ٹارگٹ کلرز نے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے،ایس پی گلبرگ ڈویژن فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں سے 3 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے کلاشنکوف ، دستی بم ، موبائل فون ، ٹی ٹی پستول ، ریپیٹر اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی گلبرگ ڈویژن چوہدری اسد نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بلال کالونی ، نیو کراچی ، تیموریہ اور فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس نے مختلف کارروائیوں میں3ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔

انھوں نے بتایا کہ ایس ایچ او بلال کالونی غلام ارباب رسول نے ٹارگٹ کلر جنید عرف جنو کو گرفتار کیا جس نے اپنے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے جس میں نیو کراچی پاؤر ہاؤس چورنگی پر پولیس موبائل پر کی جانے والی فائرنگ سے اے ایس آئی عبدالرحیم شہید جبکہ اے ایس آئی ندیم زخمی ہوا تھا ملزم نے علاقے میں دکانداروں اور مقامی فیکٹری مالکان سے بھتہ وصول کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر 4 ساتھیوں میں محمد جہانگیر ، حیات اﷲ ، محمد یوسف اور محمد عامر بھی شامل ہیں جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔


انھوں نے بتایا کہ ایس ایچ او نیو کراچی کمال نسیم نے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور شاہ فیصل عرف گنڈیری کو بھی گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش پولیس کے اے ایس آئی سمیت متعدد افراد کو قتل کرنے اور بھتہ وصولی کا اعتراف کیا ہے جبکہ نیو کراچی پولیس کے ہاتھوں مرکز قومی بچت میں لوٹنے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم خادم حسین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے مارے جانے والے ساتھی دلدار کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی ڈھائی سو سے زائد وارداتوں کی ہیں، ملزم کا آبائی تعلق سکھر سے ہے ملزم کے خلاف سکھر اور کوٹری میں قتل کا مقدمات درج ہیں ، ملزم کراچی میں فقیرا گوٹھ اور خمیسو گوٹھ میں کرایے کے گھر میں رہتا ہے اور اس نے اپنا ایک گروہ بنایا ہوا تھا جس میںشیدہ لاشاری ، قدیر جامڑو ، ریاض سیتھو ، رجب میمن اور دلدار عرف ببو شامل تھے جس میں دلدار پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔

چوہدری اسد نے مزید بتایا کہ فیڈرل صنعتی ایریا پولیس نے ٹارگٹ کلر عبدل عرف عبدلیا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے گرفتار ملزم شاہ فیصل عرف گنڈیری ، جنید عرف جنو اور دیگر کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتیں کی ہیں جس میں پولیس افسر اے ایس آئی عبدالرحیم بھی شامل ہے۔

ملزم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے جبکہ فرقان اور حامد نامی اشخاص کی ایما پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا، سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث محمد شاہد ولد عبدالحمید کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور دستی بم برآمد کر لیا، ایس ایچ او رفاقت نے بتایا کہ گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 13وارداتوں میں ملوث ہے، گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے گلبرگ13میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور عمران کو گرفتار کر کے ٹی ٹی اور دستی بم برآمد کر لیا ، ذرائع کے مطابق رینجرز نے عباسی شہید اسپتال کے قریب واقع نجی لیبارٹری پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
Load Next Story