637 ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیل جمع کرادی

15اکتوبر تک باقی ارکان نے تفصیلات جمع نہ کرائیں تو ان کی رکنیت معطل ہوجائیگی

15اکتوبر تک باقی ارکان نے تفصیلات جمع نہ کرائیں تو ان کی رکنیت معطل ہوجائیگی ۔ فوٹو فائل

قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کل 1174 ممبران میں سے 637 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔


15اکتوبر تک باقی ماندہ ارکان اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ مذکورہ تاریخ کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی اور جب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت بحال نہیں ہو گی الیکشن کمیشن کے پاس اب تک سینیٹ کے 104 ارکان میں سے 70 نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کر ائی ہیں۔

قومی اسمبلی کے 342 میں سے 212 ، پنجاب اسمبلی کے 371ارکان میں سے صرف 147، سندھ اسمبلی کے 168ارکان میں سے 102، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 124 ارکان میں سے 68 اور بلوچستان اسمبلی کے کل 65 ارکان میں سے 38 نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔
Load Next Story