افغانستان میں خود کش حملہ3 اتحادی فوجیوں سمیت20ہلاک

خودکش بمبار نے خوست میں اتحادی فوج کے قافلے کونشانہ بنایا،ہلاک ہونیوالوں میں6افغان پولیس اہلکاراور10شہری بھی شامل

خودکش بمبار نے خوست میں اتحادی فوج کے قافلے کونشانہ بنایا،ہلاک ہونیوالوں میں6افغان پولیس اہلکاراور10شہری بھی شامل فوٹو : فائل

افغانستان میں ہونے والے خودکش دھماکے میں3 اتحادی فوجیوں اور6 افغان پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک اور62 زخمی ہوگئے۔

ایساف اور افغان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ خوست شہر کی ایک مارکیٹ کے قریب کیا گیا۔ صوبائی گورنر کے دفتر کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے پرہجوم علاقے میں نیٹو اور افغان فوج کے دستے کو نشانہ بنایا جس میں 3 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔


حملے میں6 پولیس اہلکار اور10شہری بھی مارے گئے جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت62 افراد زخمی بھی ہوئے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک افغان مترجم بھی شامل ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نیٹو نے ہلاک ہونیوالے اہلکاروں کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا لیکن اس علاقے میں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے فوجیوں کے اپنی گاڑی سے باہر نکلنے کا انتظار کیا اور جیسے ہی وہ باہر نکلے۔

اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 8نیٹو اور 6افغان اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حالیہ داخلی حملوں کے باوجود نیٹو مقامی فورسز کی تربیت کا عمل ترک نہیں کرے گی۔ افغانستان سے 33ہزار اضافی فوجیوں کی امریکا واپسی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
Load Next Story