مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا جھڑپ میں5مجاہدین کی ہلاکت کا دعویٰ
جھڑپ گاندربل کے وانگت جنگلات میں ہوئی،مجاہدین پاکستانی علاقےسےآئےتھے،بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی قبضےمیں لےلیا، ترجمان.
جھڑپ گاندربل کے وانگت جنگلات میں ہوئی،مجاہدین پاکستانی علاقےسےآئےتھے،بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی قبضےمیں لےلیا، ترجمان. فوٹو: اے ایف پی
ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گاندربل کے جنگلات میں 5 مجاہدین کو تصادم کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔
وادی میں تعینات بھارتی فوج کی پندرہویں کور نے پیرکودعویٰ کیاکہ کشمیر کے شمال مشرقی جنگلات میں ایک طویل تصادم کے دوران پاکستان سے آئے پانچ مسلح دراندازوں کوہلاک کیاگیاہے۔فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایچ ایس برار کے مطابق یہ تصادم وسطی ضلع گاندربل کے وانگت جنگلی علاقہ میں ایک پہاڑی بستی کے قریب ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے پاکستانی علاقے سے پانچ مسلح درانداز آئے جنھیں وانگت کے قریب ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیاگیا۔
مجاہدین سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیاگیا ہے، ترجمان کے مطابق شبہ ہے کہ یہ سب پاکستانی ہیں لیکن ابھی تک باقاعدہ شناخت نہیں ہوسکی ہے۔اے پی پی کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے کٹھوعہ ضلع میں ایک بھارتی فوجی نے خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔