نیپراکولائسنس اجرامعاہدوں کی تفصیل پیش کرنیکی ہدایت
ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کی ضرورت ہے، قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ.
ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کی ضرورت ہے، قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ.فوٹو: فائل
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے ملک میںشمسی توانائی کے فروغ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے چیئرمین نیپراکوہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میںلائسنسوں کے اجرا اورمعاہدوں کی تمام تفصیلات پیش کی جائیں۔
اجلاس پیرکوچیئرمین دیوان عاشق حسین بخاری کی زیرصدارت ہوا،چیئرمین نیپرانے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ نیپرابجلی صارفین کے حقوق کاتحفظ کرتاہے اورانہیںمناسب قیمت پربجلی کی فراہمی کاذمے دارہے،یہ صارفین اورسرمایہ کاروں کے مفادات کے درمیان توازن قائم کرنے کیلیے رابطہ کا کردارموثرطریقے سے اداکررہاہے۔
انھوںنے بتایاکہ نیپراشفاف اندازمیں قیمتوںکاتعین کرتاہے،ملک میں بجلی کی پیداواری گنجائش 20 ہزار میگا واٹ ہے لیکن مالی مسائل کی وجہ سے ضرورت کے مطابق بجلی پیدانہیں ہورہی۔