سعید اجمل نئے ایکشن سے پرانی پرفارمنس نہ دہرا سکے
سرد موسم میں نئی گیند کو گرپ کرنے میں دشواری محسوس ہوئی، آف اسپنر
لاہور: پاکستان اے کے آف اسپنر سعید اجمل کینیا سے میچ میں بولنگ کررہے ہیں، انھوں نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا (فوٹو: محمود قریشی )
لاہور:
آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار سعید اجمل3 ماہ بعدگذشتہ روز ایکشن میں نظر آئے مگر مگر نئے ایکشن سے پرانی پرفارمنس نہ دہرانے میں ناکام رہے۔
سعید اجمل نے کینیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں پاکستان اے کی جانب سے حصہ لیا، آف اسپنر نے6 اوورز میں 23 رنز دے کر صرف ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ سرد موسم بھی نئی گیند کو گرپ کرنے میں دشواری محسوس ہو رہی تھی، پُر امید ہوں کہ ایکشن میں 100 فیصد بہتری اور بھرپور ردھم پانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ سے زائد عرصے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنا شروع کی، ہفتے کو بھی کینیا کیخلاف میچ میں حصہ لوں گا، اس کے ساتھ 3،4ڈومیسٹک میچز میں بھی شرکت کا ارادہ ہے۔
سعید اجمل نے کہا کہ انھوں نے حال ہی میں بولنگ کا دوبارہ آغاز کیا لہذا ردھم آہستہ آہستہ بن رہا ہے۔ ماضی کے جیسی بولنگ نہ کرنے کے سوال پر سعید اجمل نے کہا کہ کینیا کے خلاف جب میں نے گیند سنبھالی تو وہ نئی تھی، سرد موسم میں اسے گرپ کرنے میں دشواری محسوس ہوئی، پُر امید ہوں کہ جلد ایکشن میں بہتری لانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے بولنگ کرتے ہوئے کبھی خود پر کوئی دباؤ سوار نہیں کیا، کینیا کے خلاف میدان میں اترتے وقت بھی ایسی کوئی بات نہیں تھی، بخوبی جانتا ہوں کہ ورلڈ کپ قریب آ رہا ہے، نظریں اسی پر مرکوز ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے اپنی طرف سے100 فیصد کوشش کر رہا ہوں۔ ایک سوال پر سعید اجمل نے کہا کہ جیسے ہی ویزے کا معاملہ حل ہوا بولنگ کی غیر سرکاری جانچ کیلئے بھارت ضرورجاؤں گا۔