کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی کتب میلے میں ہزاروں افراد کی شرکت
ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے جاری کتب میلے میں دوسرے دن بھی زبردست گہما گہمی رہی، لا کھوں روپے کی کتابوں کی فروخت
ہم کتابوں سے دور ہوتے جارہے ہیں، نثار کھوڑو، تعلیم دشمن عناصر کو شکست دینا ہوگی، فیصل سبزواری اور دیگر کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس
MOSCOW:
صوبائی وزیر تعلیم نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ پشاوراسکول میں معصوم بچے حصول علم کیلئے گئے تھے مگرظالم دہشت گردوں نے سفاکی سے شہیدکردیا اس درندگی اور سفاکیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، معصوم شہید طالب علموں نے بڑی قربانیاں پیش کیں ہم ان کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام 5روزہ بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم کتابوں سے دور ہوتے جارہے ہیں اس طرح کے کتب میلوں سے ہمارے طالب علموں اورعوام فیض یاب ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے سانحہ پشاورکا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ علم دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔
نثار کھوڑو نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے جاری5روزہ عالمی کتب میلے کے حوالے سے کہاکہ ہمیں ملکی سطح پر اس طرح کے کتب میلوں کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ کتب کے ذریعے علم کی روشنی پھیلانے میں مدد حاصل ہوسکے اور ہماری نسلیں اس سے فیضیاب ہوکر دنیا بھر میں ایک اچھا مقام حاصل کرسکیں، ہمارے ملک میں لائیبریریوں کا کلچر ختم ہوتاجارہا ہے جسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کتب میلے کے انعقاد پر پاکستان پبلشرایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد کی خدمات کا اعتراف کیا۔
کتب میلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے پشاورکے المناک درناک سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو تعلیم کے حصول کیلیے کوششں کرنا ہوگی، ملک اورتعلیم دشمن عناصر کو شکست دینا ہوگی۔ انھوں نے کراچی میں کتب میلے کے انعقادکو سراہا اورکہاکہ شہری زیادہ سے زیادہ اس میلے میں شریک ہوکر تعلیم دوستی کا ثبوت دیں کیونکہ جوکتاب سے دوستی رکھتے ہیں وہ کبھی دہشت گردی نہیں کرسکتے۔ بین الاقوامی کتب میلے کے دوسرے دن اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر قاضی اسدعابد، چیئرمین عزیز خالد اور اویس مرزاجمیل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ کتب میلے کے دوسرے دن مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور میلے کے انعقاد کوسراہا، کتب میلہ ہفتے کو بھی جاری رہے گا اور تعطیل ہونے کے باعث ہفتے کو لاکھوں افراد کی شرکت کا امکان ہے۔
دسویں کتب میلے کے دوسرے دن بھی زبردست گہماگہمی دیکھنے میں آئی اورلا کھوں روپے مالیت کی کتابوں کی فروخت بھی ہوئی، کتب میلے میں کراچی کے درجنوں اسکولوں اور کالجوں ویونیورسٹیوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کتب میلے میںجمعے کوصبح ہی سے طالب علموں اور اہل دانش کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔